لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

تہران (ارنا) لبنانی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل حملوں اور لبنان کے جنوبی علاقوں پر صیہونی فوج کے ہوائی اور توپ خانے کے حملوں کی اطلاع دی ہے۔

المیادین کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز جمعرات صیہونی  فوج کے جنگجوؤں نے لبنان میں اللبون اور جنوبی لبنان میں عیتا الشعب کے اطراف کے علاقوں کو فضائی حملے نشانہ بنایا۔

 اسرائیل کی جنونی فوج  کے توپ خانے نے دشت خیام پر بھی گولہ باری کی۔

اسکے علاوہ عیترون نامی قصبے کے اطراف کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔

اسی دوران، جنوبی لبنان میں مسکاف عام نامی قابض صیہونی فوجی  اڈے پر مزاحمت کاروں کے حملے کی اطلاع ہے۔

نیز مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع بلیدہ کے علاقے البیاض میں صیہونی فوجی اڈے کو بھی لبنان کے جنوب سے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

المیادین کے نامہ نگار کے مطابق آج حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں الجلیل کے علاقے میں 4 مراکز کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع علاقے یفتاح کی طرف ایک اینٹی آرمر میزائل بھی داغا۔

المنار کے رپورٹر نے مقبوضہ فلسطین کے المطلہ مرکز پر حملے اور کفرکلا، الخیام اور برج الملوک کے علاقوں پر وحشی صیہونی فوج کے توپ خانے کی گولہ باری کے بارے میں بھی خبر دی ہے۔

حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں البیاد اور مسکاف میں صیہونی حکومت کے دو فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا اور اس صیہونی فوج کو جانی نقصان پہنچایا۔

گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ اور صیہونی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .